فلاحی معاشرے کیلئے سیرت نبوی ؐ پر عمل کرنا ہوگا :پیر اجمل

فلاحی معاشرے کیلئے سیرت نبوی ؐ پر عمل کرنا ہوگا :پیر اجمل

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیر محمد اجمل رضا قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ کو عام کر کے معاشرے میں نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کیا جا سکتا ہے۔۔

 ، آئیں عہد کریں کہ اس ماہ سیرت نبوی ؐکا مطالعہ اور اس پر عمل کرکے خود کو روز محشر حضور ؐکی شفاعت کے قابل بنائیں گے ، سیرت مبارکہ سے ہمیں احترام انسانیت، صبروتحمل، امن ومحبت کا درس ملتا ہے اورایسے جذبات کو فروغ دیکر نہ صر ف ہم اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں بلکہ ایک فعال فلاحی معاشرہ کی تشکیل آگے بڑھا سکتے ہیں، نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں ‘‘سیرت مصطفی ؐکانفرنس ’’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار مقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چودھری احسن اسماعیل گجر، نائب صدر مہر قدیر اکبر، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعوان کے علاوہ وکلا کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں