شہر میں کرکٹ،فٹبال اور ہاکی گرائونڈز کی کمی،نوجوان گلی،محلوں میں شوق پورا کرنے لگے

شہر میں کرکٹ،فٹبال اور ہاکی گرائونڈز کی کمی،نوجوان گلی،محلوں میں شوق پورا  کرنے لگے

گوجرانوالہ(فہد بشیر/نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں کر کٹ ،فٹبال اور ہاکی کے گراؤنڈزکی کمی ،نوجوان نسل گلی۔۔

 ،محلوں میں کھیل کر شوق پورا کر نے لگے ،جہاں گراؤنڈز دستیاب ہیں انکی فیس مقرر ہونے سے نوجوان نسل انڈور گیمز کو ترجیح دے رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر سمیت مختلف تحصیلوں میں نوجوانوں کے کھیلنے کیلئے گراؤنڈز کی کمی ہو رہی ہے ،ضلع بھر میں پندرہ کے قریب کر کٹ گراؤنڈز ہیں اور بعض گراؤنڈز میں کھیلنے کیلئے فیس مقرر کی گئی ہے ، پریکٹس کیلئے بھی مناسب انتظام نہ ہونے پر کھلاڑی مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ گلی محلوں کے نوجوان کھیل کا شوق پورا کر نے کیلئے گراؤنڈز کی بجائے گلیوں ،سڑکوں اور پارکوں میں کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ ضلع گوجرانوالہ میں کر کٹ ،فٹبال اور ہاکی کے رجسٹرڈ کلبوں کی تعداد میں اضافہ کے بجائے کمی ہو رہی ہے ،نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گراؤنڈز نہ ہونے کی وجہ سے وہ گلیوں میں کھیلنے پرمجبور ہیں ، اکثر محلہ دار گلی میں بھی کھیلنے سے روک دیتے ہیں ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے گراؤنڈز فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں