سبزیوں،پھلوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ اور گردونواح میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول میں نہ آ سکیں۔
آلو 70سے 94روپے کلو، پیاز 70 سے 100 ، ادرک 1350، ٹماٹر 65 سے 90،لہسن دیسی 392اور چائنہ 500 ، مٹر260،سبز مرچ 120 ،شملہ مرچ 168، پھول گو بھی 136، گاجر 180،چقندر 70سے 120، سیب 200سے 300 روپے فی کلو،کیلا 100سے 145روپے درجن جبکہ ناشپاتی 130سے 170روپے فی کلومل رہے ہیں ، گوجرانوالہ میں بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں پرقابوپانے میں ناکام ہو گئے ۔ گزشتہ روز کیلا 150روپے درجن، آڑو 350روپے کلو، گوبھی 170، بھنڈی 120، بینگن 130، شلجم 160 رو]ے کلو،بڑا گوشت 1200، چھوٹا گوشت 2200روپے ، چکن(زندہ375)، چکن گوشت 550روپے کلو تک فروخت ہو ا لیکن ضلعی انتظامیہ،مارکیٹ کمیٹیاں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاغذی کارروائیوں میں مصروف رہے ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔