شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری

شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل اور سی ای او شاہد عباس جوتہ کی ہدایت پر شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے۔۔۔

 مرکزی چوکوں چوراہوں کی دھلائی کے ساتھ دفاتر، روڈز سے کچرے کے علاوہ ملبہ بھی ہٹایا جا رہا ہے ، اس موقع پر دونوں افسروں کاکہناتھاکہ شہر کی صفائی ستھرائی ہماری روزہ مرہ زندگی کا اہم ترین جز ہے اور گوجرانوالہ شہر کو دستیاب وسائل، محدود عملہ صفائی کے ساتھ، افسران کی محنت اور بلخصوص شہریوں کے تعاون سے مزید صاف ستھرا بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں