کمشنراورڈپٹی کمشنر کانئے بنائے گئے چلڈرن ہسپتال کادورہ

کمشنراورڈپٹی کمشنر کانئے بنائے گئے چلڈرن ہسپتال کادورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے ہمراہ نئے قائم کیے گئے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔

اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ نے کچھ عرصہ قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور مذکورہ وارڈ کی عمارت مریض بچوں کی تعداد کے مقابلہ میں ناکافی دیکھ کر انہوں نے چلڈرن وارڈ فوری طور پر سرکٹ ہاؤس سے ملحقہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عمارت کے ایک حصہ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی،جس کی روشنی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے شروع کیا گیا اورچھ ماہ کی قلیل مدت میں وہاں 100 ملین روپے کی لاگت سے سو بستروں پر مشتمل خوبصورت عمارت کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پردو ہفتہ قبل سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن وارڈ کو مکمل طور پر فنکشنل کر دیا گیا اوراب آؤٹ ڈور میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 مریض بچے علاج معالجہ کی غرض سے آتے ہیں، یہاں پر پرچی کاؤنٹر گوجرانوالہ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کی طرز پر قائم کیا گیا ہے جہاں پر پرچی بنتی ہے اس کے بعد یہاں ٹرائی ایج ایریا بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں مریض بچے کے مرض کی تشخیص اورنوعیت کے مطابق اسے متعلقہ شعبہ میں ریفر کر دیاجاتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں