کمشنراورڈی کایونیورسٹی کی مجوزہ جگہ اورموٹروے لنک کادورہ

 کمشنراورڈی کایونیورسٹی کی مجوزہ جگہ اورموٹروے لنک کادورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) کمشنر نوید حیدر شیرازی اورڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی مجوزہ جگہ اور لاہورسیالکوٹ موٹر وے لنک گوجرانوالہ کے جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے دورہ کیا۔۔۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) میاں توصیف حسن، پاک آرمی کے افسر اور دیگر متعلقہ افسر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی مجوزہ جگہ کے دورہ کے موقع پرسائٹ کو تجاوزات سے کلیئر کرنے کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کا قیام تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی جانب ایک اور قدم ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختص جگہ سے تجاوزات کے خاتمے کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے اور نگران وزیر اعلٰی محسن رضا نقوی کے احکامات کے مطابق منصوبے پر عملی کام کا جلد آغاز کردیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں