بغیر اجازت موٹر سائیکل و لوڈر رکشہ کی فروخت پر پابندی

بغیر اجازت موٹر سائیکل و لوڈر رکشہ کی فروخت پر پابندی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق بغیر لائسنس و اجازت موٹر سائیکل رکشہ و لوڈر رکشہ کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی ہو گی۔۔۔

صرف ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منظور شدہ کمپنیوں کے چنگ چی رکشہ ہی روڈ پر چل سکیں گے ، بغیر لائسنس ، غیر قانونی اور بلا اجازت چنگ چی رکشہ و لوڈر رکشہ کی تیاری اور خریدو فروخت پر مکمل پابندی ہو گی ۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ محکمے غیر منظور شدہ ، بغیر لائسنس اور غیر قانونی چنگ چی رکشہ و لوڈر رکشہ کے خلاف کاروائیاں شروع کر دیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اشفاق رسول، موٹروہیکل وایگزیمینر ، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں