پنڈی بھٹیاں:تجاوزات کے با عث مین بازار سکڑ گیا

 پنڈی بھٹیاں:تجاوزات کے با عث مین بازار سکڑ گیا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تجاوزات کے با عث 16 فٹ چوڑا مین بازار سکڑکر آ دھا رہ گیا، مین بازار میں طالبات خواتین بچوں بوڑھوں کا گزرنا محال ہوگیا ۔

مین بازار میں د کاندار وں نے دونوں اطرا ف تین سے چار فٹ تجاوزات کر رکھی ہیں جبکہ ریڑھیوں ، لوڈر رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی آمد دن بھر جاری رہتی ہے ، بازاروں میں لوگوں کے ہجوم اور لوڈ گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے رش کی وجہ سے پیدل گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے ۔ ما ضی میں اس بازار میں ٹرک آ سانی سے آتے جاتے تھے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کا مستقبل بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے ،لوڈ ر گاڑیوں، رکشوں کا داخلہ دن کے وقت بند کیاجا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں