قائد اعظم کے دورہ سیالکوٹ کی یاد تازہ کرنے کیلئے تقریبات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک پاکستان میں شہر اقبال سیالکوٹ کے کردار کو اجاگر کرنے اور قائد اعظم کے دورہ سیالکوٹ کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے اگلے سال28،29 اور 30 اپریل کو تین روزہ تقریبات کا انقعاد کرکے۔۔۔
اہم کردار ادا کرنے والے تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خاندانوں کے افراد کو مدعو کیا جائے گا اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی انٹرنیشنل کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان سیالکوٹ کلچرل سنٹر میں یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر سیالکوٹ ٹوازم اینڈ کلچرل فورم کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالشکور مرزا نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین سیالکوٹ کلچرل سنٹر خالد لطیف، کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بائی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ عبداکشکور مرزا نے بتایا کہ گورنمنٹ مرے کالج کے مولوی میر حسن ہال، تالاب شیخ مولابخش اور خیابان اقبال سمیت جہاں بھی قائداعظم تشریف فرما ہوئے انہیں قومی ورثہ قرار دلانے کی کوشش کی جائے گی۔