حضرت عثمان غنیؓ کا یوم سرکاری سطح پر منایا جائے ، طارق مدنی
کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ حکومت کو امیرالمومنین خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ؓکا یوم سرکاری سطح پر منانے جانے کا علان کرے ۔
کوئی بھی مسلمان ناموس رسالتؓ عظمت صحابہ و صحابیات اور شان ازواج مطہرات کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرسکتا ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کے بعد جو شخصیات سب سے زیادہ افضل ہیں وہ اصحاب رسولؐ ہیں افسوس ہے کہ ان مقدس ہستیوں کا سرکاری سطح پر یوم نہیں منایا جاتا اور ایسے لوگوں کا یوم بہت جوش اور جذبہ سے منایا جاتا ہے جن کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ جنتی ہیں اور ایمان والے ہیں ۔