ڈی آئی جی ایسٹ کی زیر صدارت سیکورٹی اینڈ کرائم میٹنگ کا انعقاد
کراچی (آئی این پی)ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت سیکورٹی اینڈ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی و انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز کی شرکت کی۔ ضلعی ایس ایس پیز نے مضر صحت گٹکا ماوا, منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس، آئی آرز میں نامزد افراد کیخلاف چھاپوں، گرفتاریوں، مقدمات کے اندراج سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ تمام ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر، مفرور و اشتہاری، اور کالج یونیورسٹیز میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔ محرم الحرام کے پیش نظر سیکورٹی پلان ترتیب دیا جائے۔