گیپکونادہندگان سے 2روز میں سواکروڑروپے وصول
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکونے دو روا میں ساڑھے 4سو سے زائد نادہندگان سے سوا کروڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول کرلئے۔۔۔
حالیہ مہم کے دوران گیپکو نے 91845 نادہندگان سے ایک ارب 50کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ہے ،اس دوران مستقل اور عادی نادہندگان کے گھروں،فیکٹریوں،د کانوں کوبھی چیک کیا گیا جبکہ گھریلو،زرعی اور کمرشل نادہندگا ن کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے ۔7ستمبر سے گیپکو میں نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سٹی سرکل کے 23ہزار7سو12 نادہندگان سے 59کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد، کینٹ سرکل کے 21ہزار5سو95 نادہندگان سے 44کروڑ 82لاکھ روپے ، سیالکوٹ سرکل کے 16ہزار5سو 18نادہندگان سے 19 کروڑ15لاکھ روپے ، گجرات سرکل کے 8ہزار 9سو97 نادہندگان سے 10کروڑ50لاکھ روپے ، نارووال سرکل کے 15ہزارایک سو7 نادہندگان سے 8کروڑ 60لاکھ روپے اور منڈی بہاؤالدین کے 5ہزار9سو15نادہندگان سے 6کروڑ73لاکھ روپے سے زائدجبکہ مجموعی طور پر ریجن بھر سے 91845 نادہندگان سے ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی وصولیاں کی جا چکی ہیں۔