نوجوان ضائع کر نیوالے ملک قائم نہیں رہتے :نو شین افتخار

نوجوان ضائع کر نیوالے ملک قائم نہیں رہتے :نو شین افتخار

ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)مسلم لیگ(ن) کی ایم این اے سیدہ نوشین افتخار اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شہزاد منور نے کہا ہے کہ نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں۔

 نوجوان نسل سے ہماری اُمیدیں اور مستقبل وابستہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنے عزم و بلند حوصلے سے ملک کو آسمان کی بلندیوں تک لے جانا ہوتا ہے اور جب کوئی ملک اپنے نوجوانوں کو ضائع کرنا شروع کردے تب اس کے خود بھی برباد ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی، علاقہ کی بہتری کیلئے پنجاب کی واحد تحصیل ڈسکہ ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس منظور کرایا گیا ہے ،نوجوانوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فاربوائز ڈسکہ میں یوم پاکستان سیمینار اور بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آج ہمیں بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ گورنمنٹ کالج میں ایم ایس کی کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے جس سے بچے اور بچیاں مستفید ہورہے ہیں جن بچوں نے کھیلوں،تقریر ودیگر مقابلوں میں حصہ لیا اور انعامات حاصل کیے وہ سب قابل ستائش ہیں ،23مارچ کا دن ہمارے آباؤ اجداد کی یاد دلاتا ہے جس دن ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امان اﷲ راٹھور نے کہا کہ بچوں کے بہترمستقبل کیلئے کالج انتظامیہ دن رات کوشاں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں