بجلی چوری کرنے والے 11فراد پکڑے گئے

بجلی چوری کرنے والے  11فراد پکڑے گئے

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے 11فراد پکڑے گئے ۔

 تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں اور میڑمیں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے جاوید اقبال، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے شبیر احمد، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے فلک شیر اور محمد منیر، تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ چک پتلیاں سے حامد اقبال، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے ندیم اختر، شمس علی، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے محمد عثمان، تھانہ پھلورہ کے علاقہ محمد ظہیر، ہارث علی اور عظمت علی کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں