لودھراں پولیس کا بلڈ ڈونیشن کیمپ،خون کی 38بوتلیں عطیہ

لودھراں پولیس کا بلڈ ڈونیشن  کیمپ،خون کی 38بوتلیں عطیہ

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر )ضلعی پولیس کی جانب سے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں نڈس بلڈ بینک کے تعاون سے لگائے گئے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں 38 خون کی بوتلیں عطیہ کی گئیں۔۔۔

عطیات دینے کے لیے آنے والوں کی سکریننگ کی گئی،معزز شہریوں اور پولیس افسروں نے خون کے عطیات دئیے ۔ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہا کہ پولیس افسر و جوان آئندہ بھی کارخیر کی سرگرمیوں میں صف اوّل میں نظرآئیں گے ،لڈ ڈونیشن میں پولیس کے جوانوں اور شہریوں کا جذبہ قابل فخر ہے ،پولیس ہر محاذ پر شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں