پیر ودہا ئی اڈے پر غیر قانونی بس بیز، تجاوزات ختم

پیر ودہا ئی اڈے پر غیر قانونی بس بیز، تجاوزات ختم

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنرراولپنڈی انجینئر عامرخٹک کی ہدایت پر پیرود ہائی بس سٹینڈ پر قائم غیرقانونی بس بیزاور تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔

سی او میونسپل کارپوریشن عمران علی نے تجاوزات و غیر قانونی ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بنائے جانے والے پرائیویٹ بس بیز کو ختم کر کے دکانداروں کو انتباہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے غیر قانونی اقدامات میں ملوث پائے جانے والی دکانداروں کی دکانیں کینسل کر دی جائیں گی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پیر ود ہا ئی عوام کی سہولت اور ریونیو کی بہتری کے لئے بنایا گیا ہے ، تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں