میپکو لائن لاسز میں کمی کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت

میپکو لائن لاسز میں کمی کیلئے صلاحیتیں  بروئے کار لانے کی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو جواد منصور شاہ نے کہا ہے کہ لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کیلئے تمام آپریشنل افسر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

فیڈرز کی ایریا پلاننگ، بیلنسنگ، بائفرکیشن کے کیسز تیار کئے جائیں  اور ان پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجائے ۔ ناقص کارکردگی کے حامل ایس ڈی اوز اور متعلقہ سب ڈویژنوں کے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں