صحافی کا قتل ،ملزموں کو جلد گرفتار کرلیں گے :ڈی پی او

صحافی کا قتل ،ملزموں کو جلد گرفتار کرلیں گے :ڈی پی او

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈی پی او سید حسنین حیدر کی مقتول صحافی مہر اشفاق سیال کے گھر آمد، ورثا سے ملاقات، اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

 تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر مقتول صحافی مہر اشفاق سیال کے گھر تعزیت کے لیے پہنچے اور اس موقع پر انہوں نے مرحوم صحافی مہر اشفاق سیال کے بھائیوں مہر لیاقت سیال، اسحاق سیال، مہر عبدالغفار سیال، والدہ، بیوہ اور بڑے بیٹے سے ملاقات کرتے ہوئے ۔ ڈی پی او سید حسنین حیدر نے مقتول کے اہلخانہ کو جلد ظالم قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی۔ جبکہ مقتول صحافی مہر اشفاق سیال قتل کیس کے حوالے سے ڈی پی او سید حسنین حیدر نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم احمد خان اور جنرل سیکرٹری فاروق شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کیس کے حوالے سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کے حوالے سے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو تحقیقات کرر ہی ہیں جلد ملزموں کو گرفتار کرلیں گے ، تاحال کسی بھی شخص کی گرفتاری یا کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی اطلاعات درست نہیں ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں