ملکی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال ضروری:شزہ فاطمہ

 ملکی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال ضروری:شزہ فاطمہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا حکومت عوام کیلئے بہتر کنیکٹیویٹی سروسز کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے، ملکی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال ضروری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او زونگ ہوو جونلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، کنیکٹیویٹی، سپیکٹرم آکشن، فائیو جی رول آؤٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر مملکت نے مزید کہا ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے ایشوز حل کریں گے ، مربوط ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈیجیٹلائزیشن کی بنیاد ہے۔ سی ای او زونگ نے کہا وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کی مشترکہ کاوشیں بہتر ڈیجیٹل فیوچر کیلئے اہم ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں