پاکستان ، ترکیہ کے تاجروں کا تجارتی ہدف بڑھانے کا عزم

پاکستان ، ترکیہ کے تاجروں کا تجارتی ہدف بڑھانے کا عزم

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )پاک ترک فورم کی طرف سے مرسین میں گجرات چیمبر کے وفد کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،مہمان خصوصی مرسین چیمبر کے صدر تھے ۔

 صدر FPCCI کیپٹل اسلام آباد کریم عزیز ملک،ایڈوائیزرصدر FPCCI ڈاکٹر افشاں ملک اور عبدالجمیل نے خصوصی شرکت کی جبکہ ترکی کے بزنس مین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تقریب سے صدر ترک پاک فورم حولیہ خانم،کریم عزیز ملک ،صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق،ڈاکٹر افشاں ملک،اسد بھٹی،معصوم قمر نے بھی خطاب کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے پر زور دیا۔ مس حولیہ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت عزت افزائی اور محبت کرنے والے ہیں ۔ہمارے پاکستان وزٹ کے دوران فین، فرنیچرز،سرامکس پی وی سی پائپ انڈسٹری دیکھنے کے مواقع ملے ،ترکیہ اور پاکستان کے بزنس مینوں کو آپس میں ملنا چاہیے مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر افشاں ملک نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ہماری 30ملین کی ایکسپورٹ ہے اور وزیراعظم نے ہمیں 50ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کے ٹارگٹ دئیے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں