مریم نواز نے خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی:خواجہ آصف

مریم نواز نے خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی:خواجہ آصف

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن وہیل پروگرام شروع کرکے پنجاب کے عوام کو صحت کا تحفہ دیا ہے ۔۔۔

 وہ شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں نظر آئیں۔ یہ بات انہوں نے \\\" کلینک آن وہیلز\\\" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیرا علیٰ مریم نواز نے تین ماہ میں خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے ، تعلیمی درسگاہیں، ہسپتال اور سڑکوں پر پنجاب حکومت کا فوکس ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے اس وقت 4 اہم منصوبوں پر عملی جامہ پہنانے کیلئے فزیبلٹی تیار کرلی گئی ہے ۔ سیالکوٹ رنگ روڈ تعمیر کی جائے گی جو وزیر آباد، ڈسکہ اور پسرور روڈ کو لنک کرے گی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے دھرم کوٹ سے سیالکوٹ تک دو طرفہ سڑک کی تعمیر کے منصوبہ پر جلد کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچہری اور شہر میں یونیورسٹیز اور کالجز ایمن آباد روڈ پر منتقل کئے جائیں گے ،ان کی شفٹنگ کے بعد 53 ایکڑ رقبہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا، جنرل بس سٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کیا جائے گا۔ کینٹ سے کوٹلی بہرام چوک سے کراس کر کے کشمیر روڈ پر فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت مخالفین معاشی ابتری چاہتے ہیں تاکہ افراتفری پھیلے اور ان کی لوٹ مار کا احتساب نہ کیا جاسکے ۔ پی ٹی آئی حکومت میں ضلع میں ترقیاتی کاموں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں