قلعہ دیدار سنگھ:فیکٹری کے دھوئیں سے سانس لینا محال

قلعہ دیدار سنگھ:فیکٹری کے دھوئیں سے سانس لینا محال

قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر )گتہ فیکٹری کے زہریلے دھوئیں سے شہریوں کا سانس لینا محال، ہیپاٹائٹس، سانس جیسے امراض بڑھ گئے ، راہگیروں کا گزرنا محال، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

 قلعہ دیدار سنگھ ہیگر کلاں چوک میں واقع قربان گتہ فیکٹری جس میں ربڑ،پرانے کپڑے ، پرانے جوتے ،ٹائر اور الکا سین تاریں جلائی جاتی ہیں جس وجہ سے چمنی سے نکلنے والا زہریلا دھواں شہری آبادی کی طرف جاتا ہے جو رہائشیوں کے علاوہ راہگیروں کیلئے پریشانی کا باعث بناہوا ہے ، جبکہ ملحقہ درجنوں دیہات سے قلعہ دیدار سنگھ سکول وکالجز میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنیوالے طلبا کا گزرنا تک محال ہے ، شہریوں عبدالوہاب، محمد امجد، محمد عظیم،احسان الٰہی، اعجاز احمد، عبدالرشید بٹ ودیگر کا کہنا تھا کہ صحت کو برقرار رکھنے کیلئے صبح سیر کیلئے جاتے ہیں تو فیکٹری سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے بیماریاں لے کر لوٹ آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے رہائشی علاقوں میں فیکٹری لگانا ممنوع ہے اور حکومت گندم کی باقیات کو آگ لگانے والے کسانوں کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہے جبکہ اصل حفظان صحت کے دشمن ان فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ فیکٹری کو فوری بند کر ایا جائے تاکہ شہری صحت مند زندگی بسر کرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں