نیلامی کی ادائیگیاں فوری جمع کروائی جائیں، چیئرمین سی ڈی اے

 نیلامی کی ادائیگیاں فوری جمع کروائی جائیں، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کے اہم آپریشنل معاملات کو حل کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

چیئرمین نے کہا مقررہ تاریخ کے اندر نیلامی کی ادائیگیاں فوری طور پر جمع کروائی جائیں، ادائیگیاں جمع نہ کروانے کی صورت میں الاٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا،اسی طرح پراپرٹی لیز کو برقرار رکھنے کے لئے واجبات کو بروقت جمع کروانے کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اوپن سپیسز کے انتظام کے ذمہ دار محکمہ کو آئیسکو کے ساتھ مسائل کو حل کرنے اور ان سے طویل عرصے سے زیر التوا ادائیگیوں کے معا ملات طے کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں