آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام پا ک فوج سے یکجہتی کیلئے تقریب

آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام پا ک فوج سے یکجہتی کیلئے تقریب

اسلام آباد(اے پی پی)مسلم لیگ(ن)کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کا کوئی ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو طرز عمل اختیار کیا گیا وہ بالکل قابل قبول نہیں ہو سکتا، نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے ریاستی اداروں کے خلاف انہیں اکسایا گیا ،شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا، جی ایچ کیو پر چڑھائی کی گئی، شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم چین کی نیند سو پاتے ہیں ،9 مئی واقعات میں براہ راست ملوث شرپسند ٹولہ آج جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔ چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ سانحہ 9مئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، آرمی چیف اور مسلح افواج کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے ،سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے ، 9 مئی کا سانحہ کرنے والے انتشار پسند عناصر اور ٹولہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ بزنس کمیونٹی مسلح افواج کیسا تھ کھڑی ر ہیگی۔ تقریب سے تاجر رہنمائوں یوسف راجپوت، اختر عباسی، ملک شبیر احمد، راجہ حسن اختر، جمشید اختر شیخ اور چودھری ممتاز نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں