ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین شاہد احمد لغاری جینوا پہنچ گئے

ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین شاہد احمد لغاری جینوا پہنچ گئے

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ریڈکراس ریڈکریسنٹ کی 34 ویں عالمی کانفرنس کی تیاری کیلئے منعقدہ پہلے اجلاس میں شرکت کیلئے ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری جینوا پہنچ گئے۔

انہوں نے عالمی کانفرنس کیلئے ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے سفارشات پیش کیں۔ سردار شاہد احمد لغاری نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کی نو منتخب صدر کیٹ فوربس سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے صدر فیڈریشن کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔ سردار شاہد احمد لغاری نے فیڈریشن آفس میں وزیٹر بُک پر تاثرات بھی قلمبند کیے ۔ دونوں اطراف سے سووینئر کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں