ٹیوٹا کے اداروں میں ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

ٹیوٹا کے اداروں میں ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی، انتظامی، تدریسی، لیبز کی اپ گریڈیشن اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ٹیوٹا کے اداروں میں ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور رواں سال اکتوبر میں شام کی کلاسوں کا آغاز ہوجائے گا، اجلاس میں ٹیوٹا کی 20 ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے ،اس مقصد کیلئے ٹیوٹا کے اداروں اور ان کی لیبز کی اپ گریڈیشن کا پلان بنایا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں 6 اداروں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا اور چیمبرز کی مشاورت سے ٹیوٹا بورڈ اور ڈسٹرکٹ بورڈز جلد مکمل ہوں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹری اور اکیڈمیا میں روابط بڑھانے کے لئے میکانزم بنالیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سینٹرز آف ایکسیلنس بنائے جارہے ہیں، صوبائی وزیر نے ٹیوٹا کے اداروں میں سٹاف اور طلبہ کی بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں