مارکیٹوں میں ٹیٹنس انجکشن کی فراہمی شروع

 مارکیٹوں میں ٹیٹنس انجکشن کی فراہمی شروع

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جانب سے بروقت ایکشن لینے پر مارکیٹوں میں ٹیٹنس انجکشن کی سپلائی شروع ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 20 ہزار سے زائد ٹیٹنس انجکشن کی سپلائی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس پہنچ گئی۔ 70 ہزاروائلز بیرون ملک سے چند دن تک کراچی پہنچ جائینگی۔ 15 لاکھ ڈوز کی ٹیسٹنگ نیشنل کنٹرول لیب فار بائیولوجیکل میں کی جارہی ہے ،رپورٹ اجرا کے بعد ٹیٹنس انجکشن، وائلز کی قلت مکمل طور پر ختم ہو جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں