گورنر کا مہر علی شاہ یونیورسٹی کیمپس میں تاخیر کا نوٹس

گورنر کا مہر علی شاہ یونیورسٹی کیمپس میں تاخیر کا نوٹس

لاہور(سپیشل رپورٹر)چانسلر/گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے اٹک کیمپس کے منصوبے میں تاخیر کا تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

گورنر نے اجلاس میں کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گورنر نے اٹک کیمپس کی جلد از جلد تکمیل کر کے کیمپس کو فعال کرنے اورکلاسوں کا اجرا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا کلیدی کردار ہے۔ دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات دینا بہت اہم ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ محکمہ زراعت کے افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی کے ممبران سائٹ کا دورہ کر کے دس روز کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں