جنوبی پنجاب میں گیس کے بھاری بلوں سے صارفین بلبلا اٹھے

جنوبی پنجاب میں گیس کے بھاری بلوں سے صارفین بلبلا اٹھے

مظفر گڑھ ،خان گڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ اورخان گڑھ سمیت جنوبی پنجاب بھر میں سوئی گیس کے بھاری بھر کم بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔۔۔

 مزدور پیشہ ، دیہاڑی دار افراد کے گھروں کو گیس کے اوسطاً دس ہزار روپے سے لیکر 24 ہزار روپے تک کے بل بھجوا دئیے ۔ تفصیل کے مطابق اس ماہ مارچ کے 10سے 24ہزار تک گیس کے بل وصول ہوئے تو غریب صارفین بلبلا اٹھے ، ہر شہری بل ہاتھ میں اٹھائے سراپا احتجاج بن گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ یہ بل کسی گھر کے نہیں بلکہ کسی فیکٹری کے ہیں ، عام مزدور ، دیہاڑی دار افراد اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے اب بجلی کے بلوں کے بعد گیس کے بھاری بل وبال جان بن گئے ہیں ۔ ایک مزدورکی ماہانہ آمدنی 25 ہزار روپے تک ہے وہ گیس کا 20ہزار روپے کا بل کیسے ادا کرے گا جبکہ اتنا ہی بل واپڈا کی طرف سے بجلی کا مل جاتا ہے ۔ شہری محمد یعقوب نے بتایا کہ اس نے گزشتہ ماہ کا بل ادھار رقم لیکر 18 ہزار روپے ادا کیا تھا مگر اب پھر 21 ہزار روپے کا بل آگیا ہے ۔وزیر اعظم فوری نوٹس لیکر صورتحال کنٹرول کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں