میرٹ پر کسانوں سے گند م خریدی جائیگی:سندس ارشاد

میرٹ پر کسانوں سے گند م خریدی جائیگی:سندس ارشاد

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سندس ارشاد نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کسانوں ۔۔

، زمینداروں اور کاشتکاروں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے اور اسی شفاف طریقے سے کسانوں سے گند م کی خریداری بھی کی جا رہی ہے ۔ پاسکو گندم خریداری مراکز پر محکمہ ریونیو ، پاسکو اور محکمہ تعلیم کے آئی ٹی ٹیچرز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو حکومتی ہدایات کے مطابق تمام کاشتکاروں ، زمینداروں کو مکمل زرعی ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد انہیں منصفانہ اور شفاف طریقے سے باردانہ جاری کر رہی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار مختلف پاسکو سنٹر ز کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے پاسکو سنٹرز پر باردانہ کے حصول کے لیے آنے والے کاشتکاروں ،زمینداروں کے لیے دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ریونیو اور پاسکو کے افسران اور مختلف سنٹر ز پر تعینا ت سٹاف کو ہدایت کی کہ باردانہ کے حصول کے لیے آنے والے زمینداروں ، کاشتکاروں کو زرعی ریکارڈ چیک کیا جائے اور انہیں میرٹ کے مطابق باردانہ تقسیم کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین اورا سسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محمد اشفا ق احمد نے مختلف پاسکو خریداری مراکز کا دورہ کر تے ہوئے وہاں سہولیات کا جائزہ لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں