فوڈ اتھارٹی کاآپریشن ،بیکری بند، گرائنڈنگ یونٹ کو 2لاکھ جرمانہ

فوڈ اتھارٹی کاآپریشن ،بیکری بند، گرائنڈنگ یونٹ کو 2لاکھ جرمانہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ملاوٹ مافیا کی شامت آگئی،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے گوجرانوالہ میں گرینڈ آپریشن کیا ۔۔

جس میں ماڈل ٹان اور دال بازار میں چھاپے مارے گئے اورمعروف بیکری کی پروڈکشن بند،ہلدی اور مرچوں میں ملاوٹ پر گرائنڈنگ یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائداور مقدمہ بھی درج کروادیا گیا جبکہ برآمد کردہ 925کلو مضرصحت و ملاوٹی مرچیں، ہلدی،600کلو مضر صحت اشیاء، 213لٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں امونیا ،رنگ اور کیمیکل موقع پر ہی تلف کردئیے گئے ۔ عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے ، پروڈکشن بند اور مقدمہ درج کروادیا گیا، خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے ، گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جعلسازی میں ملوث عناصر باز رہیں، پنجاب میں کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں