ڈسکہ:لوڑھکی گورائیہ تا نہر پل راجہ گھمان سڑک پر کھڈے

ڈسکہ:لوڑھکی گورائیہ تا نہر پل راجہ گھمان سڑک پر کھڈے

ڈسکہ(نامہ نگار )محکمہ انہار کے بیلداروں اور مقامی انتظامیہ کی غفلت لاپروائی سے سٹاپ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لوڑھکی گورائیہ تا نہر پل راجہ گھمان تک۔

سڑک کنارے پڑے گہرے گڑھے حادثات کا باعث بننے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی ، محکمہ انہار کے بیلداروں اور مقامی انتظامیہ کی غفلت لاپروائی سے سٹاپ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لوڑھکی گورائیہ تا نہر پل راجہ گھمان تک سڑک اطراف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑے ہیں اور کئی کئی فٹ جھاڑیاں بنی ہو ئی ہیں جن میں خطرناک جانور سانپ، نیولہ وغیرہ چھپے ہو تے ہیں جبکہ سڑک کے کناروں پر پڑے گڑھوں کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نہر کے ساتھ اس سڑک پر سینکڑوں دیہات واقع ہیں جو شہر ڈسکہ سے خریداری اور سکول و کالجز سے طلبا و طالبات اسی سڑک کا انتخاب کر تے ہیں ان گہرے گڑھوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کسی بھی جانی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں ، اہل علاقہ نے ڈی سی سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک پر پڑے گڑھوں کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ان جھاڑیوں کو بھی تراشا جائے تا کہ شہریوں کو گزرنے میں آسانی ہو۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں