گلیوں،بازاروں میں مضر صحت مشروبات کی فروخت میں اضافہ

گلیوں،بازاروں  میں مضر صحت مشروبات کی فروخت میں اضافہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہر کے مختلف چوراہوں ،گلیوں،بازاروں اور مارکیٹوں میں مضر صحت مشروبات کی فروخت میں اضافہ بڑھ گیا ہے۔

 جس کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ شہر کے چوکوں چوراہوں اور بازاروں میں مختلف کمپنیوں کے جعلی مشروبات کی فروخت جاری ہے جہاں سے چھوٹے بڑے ہر عمر کے لوگ مشروبات پی کر گرمی کی شدت کو کم کر تے ہیں۔یہ مشروبات وقتی طور پر تو بہت ذائقہ دار محسوس ہوتے ہیں لیکن ان مشروبات کے پینے سے بہت سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ان مشروبات میں جو پانی استعمال کیا جاتا ہے وہ پینے کے قابل نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود شہر بھر میں کھلے عام مضر صحت سستے مشروبات کی فروخت جاری ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جبکہ ان مشروبات میں مختلف رنگ اور کیمیکلز شامل کئے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ مشروبات ہیپاٹائٹس اور پیٹ کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں