بازاروں میں مضر صحت سموسوں،پکوڑوں کی فروخت

 بازاروں میں مضر صحت سموسوں،پکوڑوں کی فروخت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سموسے پکوڑے بنانے والے لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے لگے بازاروں میں مضرے صحت مصالحہ جات اور مضرے صحت آلو کا بے دریغ استعمال عوام الناس کو مختلف بیماریوں میں مبتلاء کرنے لگے ۔

شہریوں مصطفی جمال، اے ڈی صابر، بشیر احمد فیصل، محمد اشرف، غلام حسین، محمد اختر،محمد اجمل و دیگر نے کہا کہ کرم پور شہر اور گردونواح میں سموسے پکوڑوں کی دکانوں کے مالکان پیسے کمانے کی ہوس میں لوگوں کی صحت سے کھیلنے رہے ہیں ،سبزی منڈی سے گلے سڑے مضرے صحت آلو پیاز اور ناقص مصالحہ جات سے سموسے پکوڑے تیار کر کے فروخت کررہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ افسروں سے استدعا کی ہے سموسے پکوڑے فروخت کرنے والوں سے استعمال ہونے والے گھی، آئل ودیگر اشیا کے سیمپل لیکر چیک کرائے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں