باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم،کاشتکار خواتین کا مارچ کا اعلان

باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم،کاشتکار خواتین کا مارچ کا اعلان

وہاڑی(نمائندہ دنیا )ضلعی صدر ویمن ونگ پاکستان کسان اتحاد خالدہ خان سلدیرا نے کہا کہ باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم اور جھوٹے مقدمات بنانے پر کل خواتین مارچ کیا جائے گا کاشتکار حکومتی پالیسی سے نالاں ہے اور۔۔۔

 گندم فروخت کرنے کیلئے خوار ہورہا ہے کسی حکومتی نمائندے کو پرواہ نہیں اگر کاشتکار اپنے حق کیلئے احتجاج یا آواز بلند کرتا ہے جو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کردیے جاتے ہیں ،لاقانونیت عروج پر ہے ، ادارے کرپشن زدہ ہوچکے ہیں اور اپنی کرپشن لاپرواہی چھپانے کیلئے کاشتکاروں کا استحصال اور جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ۔مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان پر تھانہ ساہوکا میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کردیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا سے کل تک جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو سینکڑوں کاشتکار خواتین پر مشتمل کاشتکار عورت مارچ ڈی پی او دفتر کے سامنے پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر پاکستان کسان اتحاد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین پاکستان کسان اتحاد عبدالغفور بھٹی نے کہا کہ مڈل مین ، سفارشی افراد یا سیاستدانوں کے ٹاوٹوں کو باردانہ دیا جا رہا ہے ،حقدار کاشتکاروں کو نہیں مل رہا ،کل حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں