360 سروس سٹیشن پر ری سائیکل پلانٹ بند، واسا لاعلم

 360 سروس سٹیشن پر ری سائیکل پلانٹ بند، واسا لاعلم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)واسا انتظامیہ کی چیکنگ نہ ہونے کے سبب سروس سٹیشنز ری سائیکل پلانٹس کی مانیٹرنگ بند ہونے کا انکشاف ہوا۔

واسا کے سروے کے مطابق شہر میں 360 سروس سٹیشن پر لگے ری سائیکل پلانٹ بند ہو چکے ہیں، ری سائیکل پلانٹ چل رہے ہیں یا نہیں، واسا لاہور کو کوئی علم نہیں۔ واسا کا شعبہ ریونیو اور او اینڈ ایم سروس سٹیشن کی چیکنگ نہ کرسکا، مانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر سروس سٹیشنز انتظامیہ نے ازخود پلانٹس بند کیے، جوڈیشل کمیشن کے احکامات کے برعکس مانیٹرنگ کے لیے کوئی میکنزم ہی نہ بنایا گیا، ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سروس سٹیشن کی چیکنگ اور کارروائی کی جائے گی، پہلی دفعہ بیس ہزار روپے کا چالان، دوسری مرتبہ سیل اور ایف آئی آر کرائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں