پانی کی فراہمی کیلئے 11 نئے ٹیوب ویلز لگانے کا فیصلہ

پانی کی فراہمی کیلئے 11 نئے ٹیوب ویلز لگانے کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)شہر میں مختلف مقامات پر گیارہ سے زائد نئے ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایکوافائر بچانے کی بجائے شہر لاہور کے ایکوافائر سے مزید پانی نکالنے کا منصوبہ بن گیا۔

 شہر میں مختلف مقامات پر گیارہ سے زائد نئے ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے، واسا کی جانب سے زیر زمین ایکوافائر سے 603 ٹیوب ویلز کے ذریعے پانی نکالا جارہا ہے۔ ایکوافائر سے مزید پانی نکالنے کے لیے گیارہ سے زائد ٹیوب ویلز کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ، واسا کی جانب سے مزید ٹیوب ویلز لگانے سے روزانہ ہزاروں کیوسک پانی سے نکالا جائے گا، یوحنا آباد اے بلاک میں 94 لاکھ 62 ہزار روپے سے دو کیوسک کا ٹیوب ویل لگایا جائے گا، یونین کونسل 128،130،132،133 اور 162 میں پانچ ٹیوب ویلز لگانے کا منصوبہ بنایا گیا، پانچ یونین کونسلز میں پانچ ٹیوب ویلز لگانے کے لئے 15 کروڑ 74 لاکھ 4 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا، یونین کونسل 234 میں تین کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار روپے سے ایک ٹیوب ویل لگے گا، یونین کونسل 29،33 اور 34 میں 9 کروڑ 32 لاکھ 39 ہزار روپے سے تین ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں