شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل افسر وں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل افسر وں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت چودھری عبدالحمید کی جانب سے شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کے افسر وں کی کارکردگی جانچنے کیلئے ماہانہ میٹنگ کی گئی۔ افسر وں کی سرگرمیوں و دیگر امور کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

اس موقع پر ڈی جی چودھر ی عبدالحمید کا کہنا تھا کہ سبزیوں و پھلوں کے کاشتکاروں کو انکی فصلوں کی پیداوار بہتر کرنے کے حوالے سے افسر مختلف دیہات میں پہنچ کر مختلف تقریبات کا اہتمام کریں۔ جہاں کاشتکاروں کو ناصرف مفید معلومات فراہم کی جائیں بلکہ انہیں درپیش مسائل سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے ۔ انکا مزید یہ کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی سہولت اور مدد کی فراہمی کیلئے فیس بُک، ٹوئٹر، یوٹیوب، واٹس ایپ، انسٹا گرام سمیت دیگر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے ۔دیہات میں پہنچ کر کاشتکاروں سے ملاقاتیں کرنے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں