اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ میں روڈ سیفٹی آگاہی واک

 اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ  میں روڈ سیفٹی آگاہی واک

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول گوجرہ میں روڈ سیفٹی آگاہی واک کا انعقاد کیا۔

 اساتذہ ، سٹاف اور طلباء نے شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور قلب عباس سپرا کا کہنا تھا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کے شعور کے لئے آگاہی مہم جاری ہے ۔ شہری سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں جوزندگی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا  ٹریفک پولیس شہریوں میں قوانین کا شعور اجاگر کر رہی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں