جامعہ کراچی کے طلبہ کیلئے سفری سہولیات میں اہم قدم

جامعہ کراچی کے طلبہ کیلئے سفری سہولیات میں اہم قدم

وائس چانسلر اور جماعت اسلامی ٹاؤن چیئرمینوں میں بسوں کی فراہمی کا معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے طلبہ کی سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور جماعت اسلامی کے تحت آنے والے کراچی کے 8 ٹاؤنز کے چیئرمینوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے ۔معاہدے کے مطابق جامعہ کراچی کے وہ سفری پوائنٹس جو طویل عرصے سے خراب یا غیر فعال ہیں، انہیں بحال کرنے کے لیے ہر ٹاؤن اپنی ذمہ داری پر ایک بس اپنے بجٹ سے فراہم کرے گا۔ یہ بسیں مکمل طور پر مینٹین کر کے جامعہ کراچی کے طلبہ کے لیے سروس میں لائی جائیں گی تاکہ طلبہ کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ طلبہ کی سفری سہولیات میں پوائنٹس کی کمی ایک دیرینہ مسئلہ ہے اور اس معاہدے کو اس مسئلے کے حل کے لیے ریڑ کی ہڈی قرار دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جو بسیں سڑکوں پر آئیں گی، وہ طلبہ کو باقاعدہ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کریں گی، جس سے تعلیمی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔وائس چانسلر نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے تعاون کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں