ڈی ایچ کیو،آرایچ یوز میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹرز قائم

ڈی ایچ کیو،آرایچ یوز میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹرز قائم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام رورل ہیلتھ سنٹرز پر ہیٹ سٹروک کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر ایم عمیر نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ گرمی کی شدت کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ گرمی بڑھنے سے سن سٹروک اور ہیٹ سٹروک جیسے خطرناک اور جان لیوا مسائل پیدا ہورہے ہیں جن سے فوری بچائوکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام رورل ہیلتھ سنٹرز پر ہیٹ سٹروک کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں شہری ہیٹ سٹروک ہونے پر اد ویات کیلئے کاؤنٹرز سے رابطہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں