ماموں کانجن کوگیس، صاف پانی جلد فراہم :ہمایوں اختر

ماموں کانجن کوگیس، صاف پانی جلد فراہم :ہمایوں اختر

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان اور کاہلوں برادران رضوان کاہلوں اور عثمان کاہلوں نے ماموں کانجن میں گیس فراہمی کے لئے کوششیں شروع کر دیں ۔

 ماموں کانجن تحصیل بناؤ تحریک کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے کاہلوں برادران نے ہمایوں اختر کو ماموں کانجن میں گیس فراہمی کیلئے درخواست دی تھی جو ہمایوں اختر نے وفاقی وزیر گیس و پٹرولیم کو جمع کروا دی۔ ہمایوں اختر اور کاہلوں برادران نے تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے جتنے وعدے کئے گئے تھے انکی تکمیل ہوگی انشا اللہ ماموں کانجن میں گیس اور صاف پانی فراہمی کی سہولت جلد فراہم کی دی جائیگی جس سے شہر اور گردو نواح کے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے ، ماضی میں ناروا سلوک رکھا گیا گیس بنیادی سہولت ہے جسکی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں