جھنگ، چنیوٹ اور قصور میں روٹی کی قیمت 15 روپے کرنے کی ہدایت

 جھنگ، چنیوٹ اور قصور میں روٹی کی  قیمت 15 روپے کرنے کی ہدایت

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جھنگ، چنیوٹ اورقصور میں روٹی کی قیمت 16 سے کم کرکے 15 روپے کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں منعقد ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں گورننس، سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے اقدامات اور روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں