شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری:ڈی پی او

 شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری:ڈی پی او

بھیرہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔۔۔

 جرائم کے خاتمہ اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پولیس افسر اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں بغیر لالچ اور قانون کے مطابق ادا کریں وہ تھانہ بھیرہ میں سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ میں گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس افیسر فیاض احمد ہنجرا بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں اسلحہ رکھنے کے رجحان کو ختم کرنا اور انہیں منشیات کی لعنت سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں سے متعلق کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور تمام مقدمات کو بروقت اور میرٹ پر یکسو کیا جائے جرائم پیشہ عناصر خصوصاً مجرمان اشتہاری سے کوئی رعایت نہ کی جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے بھیرہ سرکل کی مجموعی کارکردگی کو سراہا انہوں نے زیر تعمیر پولیس چوکی چھانٹ کا دورہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ بقیہ کام 25 مئی تک ہر صورت مکمل کرے اس میں مزید تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں