بابر شہزاد رانجھا کے یوسی دفاتر کے دورے، ریکارڈ کا جائزہ

بابر شہزاد رانجھا کے یوسی دفاتر کے دورے، ریکارڈ کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا کی جانب سے یو سی دفاتر میں اچانک وزٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

 گزشتہ روز انہوں نے تحصیل کوٹمومن کی مختلف یونین کونسلوں کے دفاتر کے دورے کرتے ہوئے ان کی حالت زار اور ریکارڈ کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے دو یو سی سیکرٹریز کی ناقص کارکردگی پر سرزنش کرتے ہوئے دیگر تین کو ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے اور دفاتر کی حالت زار بہتر ہونے پر شاباش دی، ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ برتھ رجسٹریشن، ڈیتھ سرٹیفکیٹس ،اور دیگر نوعیت کی رجسٹریشن کے عمل کو بروقت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں عوام کی آگاہی اور رہنمائی کے لیے پورے ضلع میں نمایاں جگہوں پر پینافلکس آویزں کیے گئے ہیں ، سائلین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے یوسی سیکرٹری ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں، اور حکومت کے دیئے گئے ٹاسک کو مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں سستی و کاہلی برتنے اور کرپشن کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں