ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے تعاون سے بار روم میں بلڈ کیمپ

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے  تعاون سے بار روم میں بلڈ کیمپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیف لائف تھلیسمیا سنٹر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے بار روم میں بلڈ کیمپ لگایا گیا۔

 جس میں صدر مہر محسن رضا ایڈووکیٹ، سابق صدر بار و ایم این اے ملک شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات جمع کروائے، اس موقع پر انچارج تھیلیسمیا سنٹر ڈاکٹر تنویر احمد سلہریا کا کہنا تھا کہ تھیلیسمیا کا شکار بچے ہماری خصوصی توجہ کے منتظر ہیں، اس حوالے سے سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ وکلاء کا بھرپور تعاون خوش آئندہے اس موقع پر صدر بار مہر محسن رضا ایڈووکیٹ اور ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے انچارج تنویر سلہریا کو مستقبل میں بھی اسی طرح بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کرواتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار مریض بچوں کو ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں