آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود چکی آٹا سستا نہ ہوسکا

آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی  کے باوجود چکی آٹا سستا نہ ہوسکا

شاہ پور(نمائندہ دنیا)آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود چکی آٹا کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، صارفین مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود شاہ پور و گردو نواح میں چکی آٹا کی قیمتوں میں کمی نہ لا ئی جا سکی،چکی آٹا ابھی تک تحصیل کے مختلف علا قوں میں 120 سے 130 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دورا ن آٹا کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے روٹی اور نان کی قیمت بھی کم ہو ئی ہے لیکن چکی آٹا سستا نہ ہو سکا۔ شاہ پور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے اپیل کی ہے کہ چکی پر آٹا کی قیمتوں میں کمی ممکن بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں