ڈیرہ حطاراں سے گزرنے والے راجباہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ڈیرہ حطاراں سے گزرنے والے راجباہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ نہر ایکسین کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث چک نمبر 5 رکھ دھریمہ جناح کالونی ڈیرہ حطاراں سے گزرنے والے راجباہ میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث بیشتر کسانوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کھال کچے ہونے کی وجہ سے زمینوں کو لگنے والا پانی زیادہ تر ضائع ہو جاتا ہے ،اور آگے ٹیل کے کاشتکار محروم رہ جاتے ہیں،محکمہ انہار بھل صفائی کی نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کر لیتے ہیں لیکن کچے کھالوں کو پختہ نہیں کیا جا رہا ،دیہاتوں میں کچے کھالوں کی وجہ سے کسانوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں جس کے ذمہ دار محکمہ انہار کے افسران ہیں کسانوں نے محکمہ آبپاشی کے چیف آفیسر اور ایکسین سے مطالبہ کیا ہے کہ کچے کھالوں کو پختہ کیا جائے تاکہ کسانوں کا ضائع ہونے والا پانی زمینوں کو مکمل لگ سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں