گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 90 شمالی کی چار دیواری کیساتھ گندگی کے ڈھیر

گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 90 شمالی کی چار دیواری کیساتھ گندگی کے ڈھیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 90 شمالی کی چار دیواری سے ساتھ پڑے گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث سکول ہذا میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

 اس صورتحال سے اساتذہ اور زیر تعلیم بچوں کے ساتھ ساتھ گزرنے والے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ صورتحال روزبار رو ز مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، اور بچوں کے بیمار ہونے کے خدشات ہیں۔ سکول انتظامیہ نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں