غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھرمار،ٹریفک کی روانی متاثر

 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھرمار،ٹریفک کی روانی متاثر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)شہر بھر میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ زکی بھرمار ہوگئی، ٹریفک روانی کا عمل شدید متاثر، فٹ پاتھ کے نام ونشاں تک نہیں دکھائی دیتے ،ایوب چوک، جسونت نگر چوک، گپی والا چوک، ایوب روڈ، سمیت متعدد مقامات پر۔۔۔

 سڑکیں پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل خانیوال کے بیشتر مقامات پرسڑک کی بجائے پارکنگ سٹینڈ کی شکل اختیار کر چکی، رش اور سٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ زکو ختم کرے ،ٹریفک بلاک رہنے کی وجہ دکاندار، رہائشی اذیت سے دوچار ہیں ، کمشنرملتان،ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اذیت ناک مسئلہ سے مستقل بنیادوں پر نجات دلائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں